لاہور:ملک میں بارش لانے والا سسٹم کب داخل ہوگا، اس بارے میں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں بارش برسانے والا سسٹم 14 جنوری کو داخل ہوگا۔ اس بادلوں کے سسٹم کی آمد سے بارش ہوگی اور دھند کی شدت میں بھی کمی آئے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور پنجاب بھر میں خشک موسم جاری ہے۔ صوبے کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہے اور ٹریفک کو مشکلات کا سامنا ہے۔کئی مقامات پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ 50 میٹر تک ریکارڈ کی گئی ہے۔