وزیراعظم کی عدالتوں میں زیر التوا ٹیکس کیسز فوری حل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے منی بجٹ کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے ٹیکس حکام کو 386 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال ریکور کرنے کی ہدایت کی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ان لینڈ ریونیو کے سپریم کورٹ اور اپیلٹ ٹریبونلز میں زیر التوا مقدمات کو جلدی نمٹایا جائے۔
وزیراعظم نے اس حوالے سے پچھلے ایک ہفتے میں دو اجلاس طلب کیے، جن میں ٹیکس کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایک اجلاس جمعہ کے روز منعقد ہوا، جہاں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ایف بی آر کی جانب سے جنوری کے دورانیے کا 957 ارب روپے کا ٹیکس ہدف پورا ہونے کی توقع نہیں ہے، جس کی وجہ سے موجودہ ٹیکس شارٹ فال میں مزید اضافہ ممکن ہے۔
وزیراعظم نے عدالتوں میں زیر التوا ٹیکس کیسز کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپیلٹ ٹریبونلز میں بین الاقوامی معیار کی افرادی قوت کو مسابقتی تنخواہوں اور مراعات کی بنیاد پر تعینات کیا جائے تاکہ محصولات کے معاملات فوری طور پر نمٹائے جا سکیں۔ وزیراعظم نے اس کام میں کسی بھی قسم کی تاخیر برداشت نہ کرنے کی بات کی۔
انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ایف بی آر اصلاحات کی رفتار تیز ہے، اور حال ہی میں کراچی میں فیس لیس اسیسمنٹ نظام کا آغاز کیا گیا ہے، جو کرپشن کے خاتمے اور کسٹمز کلیئرنس میں وقت کی کمی کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ایک ایک پائی کا تحفظ کرتے ہوئے غریب پر مزید ٹیکس کا بوجھ ڈالنے کی بجائے ٹیکس نادہندگان سے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے جولائی سے دسمبر کے عرصے کے دوران 7.2 ٹریلین روپے کی ٹیکس محصولات میں سے 400 ارب روپے وصول کرنے کی ہدایت کی۔ چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے اجلاس کو بتایا کہ اس وقت 4.1 ٹریلین روپے سیلز ٹیکس، 2.1 ٹریلین روپے انکم ٹیکس، اور 600 ارب روپے کسٹم ڈیوٹیز کی مد میں وصول کیے جانے ہیں۔ محصولات کی وصولی کے لیے حکومت نے 186,000 ٹیکس نادہندگان کو ہدف بنایا تھا، ایف بی آر کو صرف 38,000 سے 378 ارب روپے وصول کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔
ایف بی آر نے دسمبر میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں 10.8 فیصد اضافے کا دعویٰ کیا تھا، جو کہ آئی ایم ایف کے ہدف 10.6 سے زیادہ ہے۔ دراصل، ایف بی آر کے یہ اعداد و شمار اکتوبر سے دسمبر تک کے ہیں، اور مالی سال کی پہلی ششماہی میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 10.2 فیصد رہی ہے، جو کہ آئی ایم ایف کے ہدف سے کم ہے۔ حکومت کی سخت اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے معاشی شرح نمو دباؤ میں ہے۔
وزیراعظم نے ایف بی آر سے کہا کہ وہ آئی ایم ایف سے ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں اضافے کی بنیاد پر رعایت طلب کریں، اور کہا کہ تنخواہ دار طبقہ پہلے ہی ٹیکس کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے، وہ کسی بھی طبقے پر مزید ٹیکس کے بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ اگر عدالتوں میں زیر التوا کیسز موجودہ مالی سال کے دوران حل کر دیے جاتے ہیں تو حکومت کو کم از کم 100 ارب روپے اضافی حاصل ہو سکتے ہیں۔ حکومت نے کیسز میں التوا کی ذمہ داری عدالتوں پر ڈالی ہے، جبکہ عدالتوں کا کہنا ہے کہ ایف بی آر اسے درست طور پر پیروی نہیں کرتا۔
اسی دوران، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ سے ملاقات کی، جہاں وزیراعظم نے اسلام آباد میں 11 اور 12 جنوری کو مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی میں مسلم ورلڈ لیگ کی حمایت کی تعریف کی۔
وزیراعظم سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ بھی ملے، جہاں انہوں نےجموں و کشمیر تنازع کے حل کے لیے او آئی سی کے اصولی موقف اور مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے فلسطین میں جاری اسرائیل کی نسل کشی کی مہم کا سختی سے مذمت کی اور غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل کے جنگی جرائم کو عالمی کٹہرے میں لانے پر زور دیا۔

 

News Tv

Recent Posts

محکمہ موسمیات کی 14 جنوری سے بارشوں کی پیشگوئی

لاہور:ملک میں بارش لانے والا سسٹم کب داخل ہوگا، اس بارے میں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ…

14 منٹ ago

ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئی، لڑکیوں کی تعلیم پر چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کریں

اسلام آباد:نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئیں۔…

46 منٹ ago

نجی سطح پر حج پر کتنے پیسے خرچ ہوں گے، وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ

نجی سطح پر حج پر کتنے پیسے خرچ ہوں گے، وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ اسلام آباد: وفاقی وزارت مذہبی…

10 گھنٹے ago

لوگوں کی تعریف کر کے 10،000 یومیہ کمانے والا شخص

لوگوں کی تعریف کر کے 10،000 یومیہ کمانے والا شخص روزی کمانے کے مختلف روایتی طریقے تو ہم سب جانتے…

11 گھنٹے ago

بھارت کے لیے ڈراؤنا خواب بننے والے سیم کونسٹاس کو رکی پونٹنگ کی نصیحت

بھارت کے لیے ڈراؤنا خواب بننے والے سیم کونسٹاس کو رکی پونٹنگ کی نصیحت میلبرن ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف…

11 گھنٹے ago

عاصم محمود کا دلچسپ واقعہ، لنڈے کی جیکٹ سے 100 پاؤنڈ ملے

عاصم محمود کا دلچسپ واقعہ، لنڈے کی جیکٹ سے 100 پاؤنڈ ملے پاکستانی اداکار عاصم محمود نے اپنے کالج کے…

16 گھنٹے ago