لاہور:پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر مقرر کرنے کے لیے ایک درخواست سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی ہے۔
یہ درخواست ایڈووکیٹ فہمید نواز انصاری نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پاکستان طویل عرصے تک برطانوی کالونی رہا ہے، اور یہاں زیادہ تر قوانین برطانیہ سے ماخوذ ہیں۔ اسی طرح، عدالتی مقدمات میں اکثر امریکی اور برطانوی عدالتوں کے فیصلے بھی بطور حوالہ استعمال کیے جاتے ہیں۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ چونکہ امریکا اور برطانیہ میں کم از کم اجرت کا معیار ایک ہزار ڈالر مقرر ہے، اس لیے پاکستان میں بھی مزدوروں کی تنخواہ کم از کم ایک ہزار امریکی ڈالر کے برابر کرنے کا حکم دیا جانا چاہیے۔