تحریک انصاف کے سینئر رینما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو یہ الیکشن جیتنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ الہکشن لڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے تحریک انصاف کو بلے کا نشان واپس ملنے کے فیصلے کے بعد بیرسٹر ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے قانون کے مطابق فیصلے کی روایت قائم کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے بتایا کہ انڈاف کیا ہوتا ہے۔
بیرسٹر ظفر نے کہا کہ آج اور کل پشاور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے پوری بحث سنی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی پارٹی کو انتخابی نشان دینا اس کا آئینی حق ہے۔ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی آرڈر سے بلے کا نشان پی ٹی آئی سے چھینا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا اپنی ویب سائٹ پر دوبارہ ڈالیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کیس پر سماعت میں دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے، فیصلہ کالعدم قرار دیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان واپس مل چکا ہے۔