Categories: پاکستان

دسمبر 2023 میں بیرون ملک سے آنے والی رقم کی تعداد میں کتنا اضافہ ہوا؟

بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی وجہ سے ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ ملک سے باہر کسی اچھی جگہ پر جا کر سیٹ ہو جائے اور کمائی کر کہ ملک میں ڈالر بھیجے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے دسمبر 2023 کے دوران ترسیلات زر کی آمد میں 5.4فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے وطن عزیز میں بھیجیی گئی رقم میں اضافہ 5.4 فیصد کے حساب سے ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2023 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2.4 ارب ڈالر اپنے ملک میں  بھیجے ہیں جو نومبر 2023 کے مقابلے میں 5.4فیصد زائد ہیں جبکہ  یہ اضافہ دسمبر 2022 کے مقابلے میں 13.4 فیصد زائد رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2024 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران مجموعی ملک میں آنے والی کارکنوں کی ترسیلاتِ زر 13.4ارب ڈالر تک  ریکارڈ کی  جا چکی ہیں۔ جبکہ دسمبر 2023 میں سب سے زیادہ ترسیلات زر 577.6 ملین ڈالر سعودی عرب سے پاکستان میں  آئے ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات سے 419.2ملین ڈالر، برطانیہ 368 ملین ڈالر آئے ہیں اور امریکا سے 263.9ملین ڈالر پاکستان کو  موصول ہوئے ہیں۔

 

 

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago