تفصیلات کے مطابق پشاور ہ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کیس پر سماعت میں دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے، فیصلہ کالعدم قرار دیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان واپس مل چکا ہے۔
پی ٹی ائی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابات کیس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی ہے۔ کیس کی سماعت میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض کرنے والے فریقین کے وکلا نے دلائل دیے ہیں۔ اس سے پہلے پی ٹی آئی اور الیکشن کمیشن کے وکلا نےگزشتہ روز اپنے دلائل مکمل کرلیے تھے۔
کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز انور نے استفسارکیا کہ کیا کوئی انتخابات بغیر نشان کے منعقد ہوئے؟قاضی جواد نے کہاکہ ماضی میں غیرجماعتی انتخابات ہوئے ہیں، اگر پارٹیز ختم بھی ہوئیں تو نئی بن گئیں۔ جسٹس اعجاز انور نے کہاکہ وہ مارشل لاء کے میں دور ہوا تھا،قاضی جواد نے کہاکہ یہ بھی دیکھنا ہے کہ اس آرڈر کا جوڈیشل ریویو ہو سکتا ہے یا نہیں،لیکن یہ سب ایک لیگل فریم ورک کے اندر ہوا ہے۔ جس پر قاضی جواد ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل مکمل کرلئے۔
وقفے کے بعد دوبارہ سماعت کے دوران جسٹس ارشد علی نے کہاکہ انٹراپارٹی انتخابات پر جرمانہ ہوسکتا ہے ، کیا الیکشن کمیشن نے سماعت کی؟ اس سوال پر نوید اختر نے کہا کہ نہیں، الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ 215کے تحت کارروائی کی،جسٹس ارشد علی نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے کون سے سیشن کے تحت اس پارٹی کیخلاف کارروائی کی؟وکیل شکایت کنندہ نےکہاکہ الیکشن ایکٹ سیکشن 215کے تحت کارروائی کی گئی،عدالت نے کہاکہ 209کی خلاف ورزی ہو تب ہو سکتا ہے 208 پر تو 215کے تحت نہیں ہو سکتی،سیکشن 209کہتا ہے رزلٹ 7دن کے اندر کمیشن میں جمع کئے جائیں۔ انہوں نے تو رزلٹ 7روز کے اندر الیکشن کمیشن میں جمع کروائے،وکیل نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے دیکھنا تھا کہ سیکشن 208کے تحت انٹراپارٹی انتخابات ہوئے ہیں یا نہیں
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے ڈویژنل بنچ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کا بلے کا انتخابی نشان بحال کر دیا گیا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…