اسلام آباد:حج درخواستیں جمع نہ کروا پانے والے افراد کے لیے ایک اور موقع فراہم کر دیا گیا۔ آئندہ ہفتے سے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع ہو گا۔
ذرائع کے مطابق، وزارتِ مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کے تحت باقی رہ جانے والے 5 ہزار کے کوٹے پر درخواستیں لینے کا اعلان کیا ہے۔
نئی درخواستوں پر قرعہ اندازی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور کنفرم حج ٹکٹ "پہلے آئیے، پہلے پائیے” کی بنیاد پر دیا جائے گا۔
حج درخواستوں کی وصولی کے لیے 5 روز مقرر کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سرکاری حج اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 81 ہزار 500 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔
اسلام آباد :وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوگئیں۔ وفاقی سرکاری…
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنی سیاسی سرگرمیوں کو دوبارہ…
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر حسیب اللہ خان فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے…
نئی دہلی:بھارتی فضائیہ کا غیر پیشہ ورانہ طرز عمل ایک بار پھر سامنے آ گیا، مودی سرکار کے دور میں…
اسلام آباد:سینئر وکیل لطیف کھوسہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف ملا گیا، عدالت نے بیرون ملک جانے کی…
اسلام آباد:سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت جاری ہے۔ جسٹس…