بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس میں فر د جرم عائد کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے صحت جرم سے انکار کردیا۔اب توشہ خانہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کی ہے۔عدالت نے ملزمان کو کمرہ عدالت میں چارج شیٹ پڑھ کر سنائ ہے ۔ چارج شیٹ سننے کے بعد ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا ہے، فرد جرم کے وقت بانی چئیرمین پی ٹی آئی اور اہلیہ بشری بی بی وکلاء کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود تھے ۔ مزید اطلاعات کے مطابق عمران خان توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے کی معطلی کیلئے پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرچکے ہیں۔
عمران خان کے وکلاء نے سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرکے دوبارہ اپیل دائر کردی ہے۔ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کا فیصلہ معطل کیا جائے۔ٹرائل کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔ فیصلے میں جج نے کہا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی پر الزامات ثابت ہیں، ان پر جھوٹے اثاثے ظاہر کرنے کا الزام ثابت ہوا ہے۔