خواتین کو شوہر یا والدین کی اجازت کے بغیر حج پر جانے کی اجازت نہیں، وزارت مذہبی امور
وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ خواتین اپنے شوہر یا والدین کی اجازت کے بغیر حج نہیں جا سکتیں۔
وزارت کے مطابق، اس سال سعودی حکومت نے پاکستان کو ایک لاکھ 79 ہزار 210 لوگوں کا حج کا کوٹہ دیا ہے۔ ان میں سے تقریباً 89 ہزار 602 افراد سرکاری سکیم کے تحت سفر کریں گے جبکہ باقی لوگ نجی ٹور آپریٹرز کے ذریعے جائیں گے۔
2025 کی حج پالیسی کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) کی شرائط کے مطابق، خواتین اکیلیں حج پر سعودی عرب جا سکتی ہیں، مگر انہیں اپنے والدین یا شوہر کی اجازت حاصل ہونی چاہیے۔ اسی طرح، یہ بھی ضروری ہے کہ وہ قابل اعتماد خواتین کے گروپ کے ساتھ سفر کریں اور ان کی عزت کا کوئی خطرہ نہ ہو۔
ماضی میں پاکستانی خواتین اکیلے حج کے لیے سعودی عرب نہیں جا سکتی تھیں، لیکن 2021 میں سعودی حکومت نے خواتین کے اکیلے سفر پر عائد پابندیاں ہٹا دی تھیں۔ یہ اقدام سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کی بہتری کی کوشش کا حصہ مانا گیا۔
دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 12 سال سے کم عمر کے بچے حج نہیں جا سکتے اور حج کے لیے سعودی عرب میں منظور شدہ ویکسین لگوانا ضروری ہے۔
دانتوں کا علاج یادداشت کو بہتر کرنے میں مددگار ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دانتوں…
ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکا کی 51ویں ریاست بنانے کی تجویز نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…
شاہ رخ خان کو کس چیز سے سب سے زیادہ ڈر لگتا ہے؟ جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے!…
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 19 خوارج ہلاک، 3 جوان شہید سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی…
وہ عجیب آدمی جو کچھ بھی نہ کرکے بھی سال بھر میں 2 کروڑ روپے سے زیادہ کما لیتا ہے…
بقلم: کاشف شہزاد دُنیا میں خانہ جنگی, تنازعات، غربت اور کئی دیگر اسباب کے باعث ہر سال لاکھوں افراد انسانی…