صوبہ بھر کے نجی اور سرکاری سکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ صوبہ خیبرپختونخوا میں سرکاری اور نجی پرائمری سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کر دی گئی ہے۔ ۔صوبے کے نجی اور سرکاری پرائمری سکول اب تیرہ جنوری تک بند رہیں گے۔ تفصیلات کلے مطابق مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کےاوقات بھی تبدیل کردیئے گئے ہیں۔
سردی کی بڑھتی ہوئی شدت سے گھروں سے نکلنا تھوڑا مشکل ہو گیا ہے۔ سردی کے ساتھ ساتھ ملک میں بارشیں نہیں ہوئیں جسکی وجہ سے بیماریوں کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لاہور کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب کیا تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیاں ہوں گی؟ اس حوالے سے نگران وزیراعلی پنجاب کا اہم بیان سامنے آگیا تھا۔ نگران وزیر اعلی نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے موقف اپناتے ہوئے کہا تھا کہ تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
واضح رہے پچھلے کئی روز سے یہ خبریں گردش میں تھیں کہ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے چھٹیوں میں مزید اضافے کی منظوری دے دی ہے۔