اسلام آباد: پاکستان نے چین میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان چین میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے المناک جانی نقصان پر دلی تعزیت کرتا ہے۔ انہوں نے زخمیوں اور لاپتہ افراد کے لیے ہمدردی اور جاری امدادی کارروائیوں کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
خیال رہے کہ آج صبح چین اور نیپال میں زلزلے کے باعث 53 افراد جان سے گئے، جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ زلزلے کے بعد علاقے میں آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے مزید نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔