عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف ریفرنس پر فیصلہ 13 جنوری کو ہوگا

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف ریفرنس پر فیصلہ 13 جنوری کو ہوگا

اسلام آباد:
عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کے ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا ہے۔ جی ایچ کیو حملہ اور سانحہ 9 مئی سمیت 13 دیگر کیسز کی سماعت بھی 8 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

احتساب عدالت نے آج ریفرنس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ مقرر کی تھی، لیکن جج ناصر جاوید رانا کی رخصت کے باعث فیصلہ نہیں سنایا جا سکا۔

عدالتی عملے نے عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو مطلع کیا کہ فیصلہ آج نہیں سنایا جائے گا، اور نئی تاریخ عدالت میں دی جائے گی۔ بعد میں بتایا گیا کہ اب یہ فیصلہ 13 جنوری کو سنایا جائے گا۔

یہ سماعت اڈیالہ جیل کے بجائے نیب کورٹ جی الیون میں ہوئی۔ تاہم، ملزمان کی حاضری ضروری ہونے کے باوجود عمران خان جیل میں ہونے کی وجہ سے جی الیون میں سماعت کے دوران موجود نہیں ہو سکے، جس کی وجہ سے فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔

جی ایچ کیو حملہ کیس اور دیگر مقدمات
جی ایچ کیو حملہ اور سانحہ 9 مئی سمیت 13 کیسز کی سماعت بھی ملتوی کر دی گئی۔ ان مقدمات کی سماعت اب 8 جنوری کو ہوگی۔

عدالتی جج امجد علی شاہ ٹریننگ کے باعث چھٹی پر تھے، جس کی وجہ سے اڈیالہ جیل میں کسی مقدمے کی سماعت نہ ہو سکی۔ تمام ملزمان کی آج کے لیے حاضری معاف کر دی گئی ہے۔

News Tv

Recent Posts

شاہ رخ خان کو کس چیز سے سب سے زیادہ ڈر لگتا ہے؟ جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے!

شاہ رخ خان کو کس چیز سے سب سے زیادہ ڈر لگتا ہے؟ جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے!…

44 منٹ ago

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 19 خوارج ہلاک، 3 جوان شہید

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 19 خوارج ہلاک، 3 جوان شہید سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی…

53 منٹ ago

وہ عجیب آدمی جو کچھ بھی نہ کرکے بھی سال بھر میں 2 کروڑ روپے سے زیادہ کما لیتا ہے

وہ عجیب آدمی جو کچھ بھی نہ کرکے بھی سال بھر میں 2 کروڑ روپے سے زیادہ کما لیتا ہے…

2 گھنٹے ago

آخر تارکینِ وطن کیوں اور کیسے یورپ پہنچتے ہیں؟

بقلم: کاشف شہزاد دُنیا میں خانہ جنگی, تنازعات، غربت اور کئی دیگر اسباب کے باعث ہر سال لاکھوں افراد انسانی…

5 گھنٹے ago

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما ہائیکنگ کے دوران پہاڑی سے گر گئیں

جنوبی افریقا: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ ہائیکنگ کے دوران ایک…

10 گھنٹے ago

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بار پھر سخت اور خطرناک نتائج کی دھمکی

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی نہ ہونے پر سخت اور خطرناک نتائج کی…

10 گھنٹے ago