Categories: پاکستان

تیز رفتار رکشہ نہر میں گر گیا،4 افراد ڈوب گئے

نجی ٹی وی چینل  کے مطابق حادثہ ڈھیر یارو والا پل کے قریب پیش آیا ہے۔  ڈرائیور رکشہ تیز رفتاری سے چلا رہا تھا  رفتار میں تیزی کے باعث رکشہ بے قابو ہو گیا  اور تھل نہر میں جا گرا ۔ رکشہ میں سوار 4 افراد ڈوب گئے ۔ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ڈوبنے والوں میں سے 2 کو بچا لیا گیا۔

جبکہ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دیگر 2 ڈوبنے والے افراد کی تلاش تا حال جاری ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز لاہور میں1 گھر میں آگ لگنے سے چار  بہن بھائی جھلس ہلاک ہو  گئے تھے۔ نجی ٹی وی چینل  کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے اچھرہ میں چوک بابا اعظم کے قریب رہائشی عمارت کی 5ویں منزل پر آگ لگی تھی، خوفناک آگ نے ہنستا بستا گھر ویران کر چھوڑا تھا ، گھر میں لگنے والی اس  آگ سے چار بچے جھلس گئے تھے۔

ریسکیو حکام کا کہنا  تھا کہ بچوں کی شناخت 12سالہ ایمان، 8 سالہ نور، 5 سالہ ابراہیم اور 2 سالہ اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابق پا لیا تھا۔ پولیس کے مطابق  آگ لگنے کی وجوہات کے تعین کیلئے تحقیقات کی جا رہی  تھیں۔

نگران  وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا ،وزیراعلیٰ پنجاب نے  آگ میں جھلس کر جاں بحق  ہونے والے بچوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی  تھی اور آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی  جاری کر دیا تھا۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago