ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں 300 روپے تک کا بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔ کراچی، پشاور اور راولپنڈی میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں 740 سے 800 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہیں۔
کراچی میں ایک ہفتے کے اندر مرغی کے گوشت کی قیمت 300 روپے فی کلو بڑھ چکی ہے۔ موجودہ قیمتوں کے مطابق شہر میں مرغی کا گوشت 740 سے 800 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
سرکاری طور پر زندہ مرغی کی قیمت 410 روپے مقرر کی گئی ہے، لیکن ہول سیل میں یہ 480 روپے میں دستیاب ہے۔ اسی طرح، انڈوں کی سرکاری قیمت 300 روپے ہے جبکہ فی درجن انڈے 380 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے سردیوں میں یخنی بنانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ مرغی فروشوں کا کہنا ہے کہ انہیں مہنگا مال ملتا ہے، اس لیے وہ سستی قیمتوں پر فروخت نہیں کر سکتے۔
دوسری جانب، پشاور میں بھی مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ زندہ مرغی کی قیمت میں 10 دن میں فی کلو 150 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 510 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
راولپنڈی میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت 200 روپے بڑھ کر 480 روپے ہوگئی ہے، جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت 500 روپے سے بڑھ کر 750 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
جنوبی افریقا: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ ہائیکنگ کے دوران ایک…
واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی نہ ہونے پر سخت اور خطرناک نتائج کی…
اسلام آباد: پاکستان نے چین میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار…
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں فضائی آلودگی اور مٹی دھول سے نجات کے لیے چین کے طرز پر…
تبت، کھٹمنڈو:ـتبت کے دوسرے سب سے بڑے اور مقدس شہر شگاتسے کے قریب طاقتور زلزلے سے کم از کم 53…
چین کے دور دراز علاقے تبت میں منگل کی صبح 7.1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم…