پاکستان کے کئی ایئر پورٹس پر بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ اس عمل کو یقینی بنانے کے لیے قومی ادارہ برائے صحت نے بارڈر ہیلتھ سروسز ڈپارٹمنٹ کو کووڈ ٹیسٹنگ کٹس فراہم کردی ہیں۔ وفاقی وزارتِ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ بارڈر ہیلتھ سروسز ڈپارٹمنٹ کو 40 ہزار ریپڈ ڈائگنوسٹک کٹس فراہم کی جا چکی ہیں۔
اسلام آباد سمیت زیادہ تر ایئر پورٹس پر باہر کے ممالک سے آنے والوں کی کووڈ ٹیسٹنگ شروع ہوگئی ہے۔بیرونِ ملک سے آنے والے دو فیصد مسافروں کی لازمی کووڈ ٹیسٹنگ ہوگی تاہم چند ظاہر ہونے والے کووڈ کیسز کی جینوم سیکونسنگ بھی ہو رہی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ کووڈ 19 کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے جبکہ جے این 1 کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا ۔
واضح رہے اس سے قبل فیصلہ کیا گیا تھا کہ کورونا کے ٹیسٹ کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔ یاد رہے ائیرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ کا عمل برھتی ہوئی کورونا وبا کے پیش نظر شروع کیا گیا ہے۔
کراچی (نمائندہ خصوصی) — وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے اعلان کیا ہے کہ حیدرآباد…
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) — بیورو آف امیگریشن نے سال 2025 کے پہلے تین ماہ کے دوران بیرون ملک روزگار…
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) — وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں ٹیکس ریونیو میں اضافہ کرنے کی…
ممبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) — بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکیوں کی…
کراچی (اسٹاف رپورٹر) — کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں زیر زمین گیس اخراج اور مسلسل لگی آگ پر قابو…