بارش اوربرف برسانے والا مغربی سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے ، صوبے کے شمال مشرقی مغربی اور ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، نوشکی، دالبندین اور خاران میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش بھی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تربت، پسنی اورماڑہ سمیت ساحلی علاقوں میں تیز بارش اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی بارش کے ساتھ تیز طوفانی ہوائیں بھی چلیں۔
بارش اور برف برسانے والے مغربی سسٹم کی وجہ سے وادی زیارت، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی میں برفباری ریکارڈ کی گئی۔ اسد حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشن گوئی کی گئی تھی کہ 4 جنوری سے مغربی بارشوں کے سلسلے پاکستان میں داخل ہوں گے جسکے باعث بلوچستان میں بارش برسے گی اور ساتھ ہی ساتھ پہاڑوں پر برفباری بھی ہو گی۔
جبکہ دوسری جانب کراچی میں بھی سرد اور خشک ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جسکے باعث شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…