لاہور:پاکستان میں کل بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش ہوگی۔ اس سلسلے سے نہ صرف سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا بلکہ دھند کی موجودہ صورتحال میں بھی تبدیلی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کل کم از کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ بارشوں کا یہ سلسلہ 5 جنوری سے جاری رہ سکتا ہے، جس کے باعث شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔
پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کی شدت برقرار ہے، جس کی وجہ سے موٹرویز کو کئی مقامات پر بند کر دیا گیا ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔