پاکستان کے معروف اداکار نے کم عمری میں کی گئی پہلی محبت کے ہاتھوں دھوکہ کھایا اور ایک سال تک محبوبہ کی یاد میں روتے رہے۔ ہمایوں سعید نے کامیڈی پروگرام مذاق رات میں شرکت کی، پرہگرام کے دوران بڑئے رازوں سے پردہ اٹھ گیا۔ انہوں نے اپنی پہلی محبت اور دیگر معاملات پر بھی کھل کر بات کی۔
محبت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ہمایوں نے اعتراف کیا کہ وہ کم عمری میں یک طرفہ محبت کر چکے ہیں جو کہ بعد میں دو طرفہ محبت بھی تبدیل ہو گئی تھی دو طرفہ محبت کے باوجود اس لڑکی نے انہیں دھوکا دے کر انکا دل توڑ دیا تھا، انہوں نے کہا کہ وہ جس لڑکی سے پیار کرتے تھے اسے وہ ڈرائیونگ بھی سکھایا کرتے تھے۔ وہ گاڑی پر اس لڑکی کو ساحل سمندر بھی لے جایا کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ لڑکی اپنے گھر والوں کویہ بھی کہتی تھی کہ مجھےہمایوں پسند ہے۔
ہمایوں نے مزید بتایا کہ بعد میں ایک دن اس لڑکی نے انہیں آکر کہا کہ وہ ان سے نہیں بلکہ کسی اور لڑکے سے محبت کرتی ہے،اداکار نے کہا کہ لڑکی کی جانب سے دوسرے لڑکے کا ہاتھ تھامنے کی بات پر بہت افسردہ ہوا اور پھر ایک دوست کو بات بتاتے وقت وہ حد سے زیادہ روئے تو ان کے دوست بھی ان کے ساتھ رو پڑے۔