لیسکو افسران کو مفت بجلی ملے گی،ہائی کورٹ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ لیسکو افسران و ملازمین کیلئے مفت بجلی کی سہولت بحال کر دی گئی ہے اس فیصلے کا کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کےاحکامات پرمفت بجلی فراہم کرنے کانوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔ ہائیکورٹ کےاحکامات پرتمام ملازمین کوعارضی ریلیف دیا گیا ہے۔
واضح رہے وزارت پاورڈویژن نے پچھلے مہینے مفت بجلی کی سہولت ختم کر دی تھی۔ جبکہ دوسری جانب نگران وزیر توانائی نے بجلی کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنائی تھی۔ نگران وزیر توانائی محمد علی نے بتایا تھا کہ نگران حکومت بہت بڑا کام کرنے جارہی ہے جس میں سے ایک یہ ہے کہ صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت کم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر صنعت ترقی کرے گی تو ملک میں ڈالر آئے گا جس سے مہنگائی کم ہو گی اور عوام خوشھال ہوں گے۔
پاکستانی نجی ٹی وی چینل کےمطابق نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا تھاکہ دو تین کام ہم نگران حکومت میں کرنے جارہے ہیں، انہوں نے کہا تھاکہ ابھی نگران حکومت کے پاس 7 یا 6 ہفتے ہیں۔ اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ ہم صنعتوں کے لیے اہم کام کر کہ جائیں۔ صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کی جائے گی جس کے نتیجے میں صنعتیں ہی پھر گھروں کیلئے سستی چیزیں فراہم کر سکیں گی۔