طالبہ نے ایسا سوال کیا کہ انوار الحق کاکڑ بھی تالی بجائے بنا نا رہ سکے

نگران  وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ  نے کہا ہے کہ پاکستان کے نظام عدل پر بڑے سنگین سوالات اٹھتے ہیں، قاسم کے ابا جب خود  وزیراعظم  ہوتے ہیں تو  انہیں حمید کی اماں نظر نہیں آتی،  نگران وزیر اعظم نے طالبہ کے سوال کے دوران  تالیاں بھی بجائیں۔

پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور میں طلبا سےگفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ  سے سوال کیا گیا کہ ہمارے ملک میں  گیلانی یا نواز شریف کو ہٹانا ہو تو عدالتیں رات 12 بجے بھی کھل جاتی ہیں، قاسم کے ابا کو گرفتار کروانا  ہو تو بھی عدالتیں رات 12بجے کھول دی جاتی ہیں، لیکن  ملک میں گینگ ریپ کے کیسز  تاخیر کا شکار  ہوتے رہتے ہیں، اس سوال کے جواب میں نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  ملک کے پورے نظام عدل پربڑے سنگین سوالات ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر ہم  نظام عدل کو توجہ نہیں دیں گے تو اس میں کسی کا ابا ہو، باجی ہو یا وہ خود ہو محفوظ رہنا  بہت مشکل ہے۔

نگران وزیر اعظم نے کہا  کہ  مسئلہ یہ ہے کہ قاسم کے ابا خود ہوں تو ان کو حمید کی اماں بالکل نظر نہیں آتیں، جبکہ اس رویے میں تبدیلی کی ضرورت ہے ،  انہوں نے کہا میں آج ہوں تو مجھے سب کچھ درست نظر آرہا ہے،کل آپ ہوں گے تو مجھے کچھ درست نظر نہیں آئےگا۔

نگران وزیراعظم  کے مطابق بنیادی مسئلہ یہ ہےکہ کوئی ریاستی اداروں سے فائدہ اٹھائے تو باپ بنالیتا ہے، فائدہ نہ  ملے تو  وہ باپ سوتیلا بن جاتا  ہے،  آپ ایک بار سوچ لیں باپ نہیں بنانا تو حتمی فیصلہ کریں اور خود باپ بن جائیں،  پھر بچوں کی ذمہ داری بھی خود لینا پڑےگی، ہمسائے میں حمید کے والد  سے نہیں کہنا ہوگا کہ میرے بچوں کا خیال رکھنا ، انہوں نے کہا کہ اگر حمید کے ابا کی طرف دیکھےگا تو قاسم کے ابا کا مسئلہ خراب ہی رہےگا۔

Recent Posts

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا…

2 ہفتے ago

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ…

2 ہفتے ago

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟ حالیہ دنوں میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی…

2 ہفتے ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ…

2 ہفتے ago

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی لاہور:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واضح…

2 ہفتے ago

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا لاہور:آئینی ترمیم کے مسئلے کی وجہ سے مسلم لیگ…

2 ہفتے ago