تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الہی کی جیل میں ایک بار پھر حالت بگڑ گئی، چوہدری پرویز الہٰی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت ناساز ہونے پر انہیں راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو دل میں تکلیف اور سینے میں انفیکشن کی شکایت تھی۔
تکلیف ہونے کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے صدر کا جیل ہسپتال میں فوری طبی معائنہ کیا گیا، معائنہ کرنے کے بعد چوہدری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے چند دن پہلے بھی پرویز چوہدری کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی تھی جسکے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلٰی کا جیل میں بھی طبعی معائینہ کیا جاتا رہا تھا۔ جیل ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کے سینے میں انفیکشن بھی ہوا تھا۔ چند روز قبل بھی پرویز الٰہی کی جیل میں طبیعت خراب ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ پی آئی سی ہسپتال میں سابق وزیر اعلٰی کا ڈاکٹروں نے طبعی جائزہ لیا تھا اور تمام ضروری ٹیسٹ بھی کروائے تھے۔ اسکے بعد بھر اگلے دن ہی چوہدری پرویز الٰہی کے ذاتی معالج کو جیل میں ملاقات کی اجازت دے دی گئی تھی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر اعلٰی کے ذاتی معالج کو بھی ملنے کی اجازت دی تھی۔