پاک فضائیہ کی ایک اور بڑی کامیابی

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن سسٹم کی شمولیت بڑی کامیابی ہے،  انہوں نے کہا ہے کہ مسلح افواج ہرجارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آپریشنل ایئربیس کا دورہ کیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایئربیس کی آپریشنلائزیشن تقریب میں شرکت کی ہے، تقریب  میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے ایئرشو کا مظاہرہ کیا،اسی کے ساتھ ساتھ  پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں اور ایئرموبیلٹی اور یواے وی فلیٹ نے شاندار کرتب بھی پیش کیے۔

آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں  کو سراہا۔ انہوں نے کہا کے  فضائیہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن سسٹم کی شمولیت  بہت بڑی کامیابی ہے۔  انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ خطے میں طاقت کے توازن کو مستحکم بنا رہی ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ مسلح افواج ہرجارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے  ہر وقت تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے غزہ متاثرین کیلئے امدادبھجوانے میں پاک فضائیہ کے اقدامات کو  بھی سراہا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے آرمی چیف کی آمد پر انکا استقبال کیا۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

5 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

5 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

6 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

6 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

7 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

7 گھنٹے ago