ال 2025 میں محکمہ موسمیات کے مطابق دو سورج اور دو چاند گرہن ہوں گے، جن میں سے کچھ پاکستان میں نظر نہیں آئیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، 2025 میں دو سورج اور دو چاند گرہن ہوں گے۔ پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا، جو صبح 8:57 پر شروع ہوگا، لیکن یہ پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا کیونکہ یہاں دن ہوگا۔
دوسرا چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر کی رات کو ہوگا۔ یہ رات 8:28 پر شروع ہوگا اور 1:55 پر ختم ہوگا۔ یہ گرہن پاکستان کے علاوہ یورپ، ایشیاء، اور افریقا میں بھی نظر آئے گا۔
پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا، جو پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ دوسرا سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کی رات کو ہوگا۔ یہ گرہن رات 11:30 پر شروع ہوگا اور 2:54 پر ختم ہوگا، اور یہ بھی پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔