ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

آج سے ملک کے مختلف علاقوں اور کل سے زیادہ تر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری ہوگی، آج سے 6 جنوری تک مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، یکم جنوری سے 5 جنوری تک دیر، سوات، شانگلہ، اور مہند میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ نوشہرہ، صوابی، کرک، بنوں، اور کوہاٹ میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد و خشک رہے گا، جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سردی ہوگی۔ چترال، دیر، سوات، کالام، باجوڑ، مانسہرہ، کوہستان، شمالی و جنوبی وزیرستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند پڑ سکتی ہے۔ پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ روز 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، چترال لوئر اور کالام میں منفی چار، دیر بالا میں منفی تین، پاراچنار، مالم جبہ میں منفی دو، سیدو شریف سوات اور دیر لوئر تیمرگرہ میں منفی ایک، جبکہ رسالپور نوشہرہ کا کم سے کم درجہ حرارت صفر تک گر گیا۔
محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق مری اور گلیات میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ 2 سے 6 جنوری تک اسلام آباد، پوٹھوہار، سگردھا، خوشاب، ناروال سمیت سینٹرل پنجاب کے شہروں میں بارش کی توقع ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ 2 سے 5 جنوری تک جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان میں یکم سے 4 جنوری تک چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، چاغی، نوشکی، قلات، اور ہرنائی میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ 3 سے 4 جنوری کے دوران بالائی سندھ میں بارش کا امکان ہے۔

 

News Tv

Recent Posts

وقت کی پابندی کرنے والی دنیا کی 10 بہترین ایئرلائنز کون سی؟رینکنگ جاری

ایوی ایشن معاملات کا تجزیہ کرنے والی کمپنی سیریئم نے وقت کی پابندی کے حوالے سے سالانہ رینکنگ جاری کی…

8 گھنٹے ago

انگلینڈ میں شراب نوشی کے باعث اموات میں 42 فیصد اضافہ

لندن:انگلینڈ میں گزشتہ چار سالوں کے دوران شراب نوشی کی وجہ سے ہونے والی اموات میں ایک تباہ کن اضافہ…

8 گھنٹے ago

اے آئی مستقبل میں انسانوں کے ساتھ کیا کرے گی؟نوبل انعام یافتہ پروفیسر کی خوفناک پیشگوئی

لندن:آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) نے موجودہ دور میں ہماری زندگی کو بلاشبہ آسانی سے بھر دیا ہے، لیکن مستقبل میں…

8 گھنٹے ago

ایمبولینس کی سپیڈ بمپ سے ٹکر ،مردہ شخص اچانک زندہ ہوگیا

نئی دہلی: بھارت میں ایک غیر معمولی واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک مردہ شخص اسپیڈ بمپ سے ٹکرانے کے…

8 گھنٹے ago

شوہر لڑکیوں کے چکر میں نہ پڑیں اس لئے دوسری شادی کی اجازت دی، سلمی ظفر

لاہور: پاکستانی اداکارہ سلمیٰ ظفر عاصم نے ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے شوہر عاصم کو…

8 گھنٹے ago

پرائمری سکول رمضان المبارک کا پورا مہینہ سکول بند رکھنے کا اعلان

ڈھاکہ :بنگلہ دیش نے رمضان المبارک کے دوران اسکولوں میں طویل تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا…

8 گھنٹے ago