صنم جاوید کے ریمانڈ پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کارکن کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی گئی ہے۔لاہور کی سیشن کورٹ  میں صنم جاوید کے خلاف مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی  ہے ۔ اسی سلسلے میں پولیس نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر  صنم جاید کو عدالت میں پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا  بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے عدالت سے کہا ہے کہ صنم جاوید سے مزید تفتیش درکار ہے لہٰذا  اس مقصد کے لیے ملزمہ کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

اطلاعت کے مطابق پولیس کی استدعا پر صنم جاوید کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی  اور جسمانی ریمانڈ مزید بڑھانے کی بھی مخالفت کی۔ جبکہ عدالت نے پولیس کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا  اور پھر کچھ دیر بعد فیصلہ  سناتے ہوئے  عدالت نے صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کردی ہے۔

واضح رہے صنم جاوید نے لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جو  کہ بعد میں مسترد کردیئے گئے۔

 

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

3 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

3 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

4 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

4 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

5 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

5 گھنٹے ago