سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کارکن کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی گئی ہے۔لاہور کی سیشن کورٹ میں صنم جاوید کے خلاف مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی ہے ۔ اسی سلسلے میں پولیس نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر صنم جاید کو عدالت میں پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا بھی کی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے عدالت سے کہا ہے کہ صنم جاوید سے مزید تفتیش درکار ہے لہٰذا اس مقصد کے لیے ملزمہ کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
اطلاعت کے مطابق پولیس کی استدعا پر صنم جاوید کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور جسمانی ریمانڈ مزید بڑھانے کی بھی مخالفت کی۔ جبکہ عدالت نے پولیس کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور پھر کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کردی ہے۔
واضح رہے صنم جاوید نے لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جو کہ بعد میں مسترد کردیئے گئے۔