نئے سال کے آغاز پر اہل وطن کے لیے ایک اور اچھی خبر، سونے کے بھاؤ مزید کم ہو گئے ہیں۔ ملک بھر میں سونا ایک بار پھر سستا ہو گیا ہے۔ سال نو کے پہلے ہی روز سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 300روپے کم ہو گئی ہے ، قیمت کم ہونےسے سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 19ہزار 700روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ2062ڈالر پربرقرار ہے ،تاہم پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20ڈالر پریمیم شامل کرکے 2082ڈالر برقرار ہے۔ واضح رہے نئے سال کی آمد سے قبل سال 2023 کاروبار کے آخری روز شادی کے خواہشمند حضرات کو بڑی خوشخبری ملی تھی۔ سونے کی قیمت میںاتنی کمی آگئی تھی کہ دل خوش ہو جائے۔ ڈالر کی مندی اور روپے کی قدر کے اثرات سونے کی قیمت میں بھی واضح طور پر ظاہر ہو رہے تھے۔
واضح رہےاس سے قبل مقامی مارکیٹ میں سونا 900 روپے کمی سے 2 لاکھ 20 ہزار روپے فی تولہ کی قیمت پر فروخت ہو رہا تھا۔ دس گرام سونے کی قیمت771 روپے سے کم ہو کر ایک لاکھ 88 ہزار 615 روپے کی سطح پر آ گئی تھی۔ ۔