ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو حکومت نے بڑا ریلیف دے دیا

نگران حکومت نے شہریوں کو بڑی خوش خبری سنا دی ہے۔ حکومت کی جانب سے لائسنس بنوانے والے شہریوں کو بڑا ریلیف دے دیا گیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خوشخبری سنائی ہے کہ 9جنوری تک ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں پر فیس میں اضافہ کا اطلاق نہیں ہوگا، 9جنوری تک شہری پرانی فیس ادا کرکے لائسنس بنوا سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل  کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اپ گریڈیشن کے بعد صوبے کے 36تھانوں کا ورچوئل افتتاح کردیا ہے،تفصیلات کے مطابق  نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تھانہ گلشن اقبال کی عمارت کا بھی باضابطہ افتتاح کیا۔

واضح رہے اس سے قبل نگران حکومت کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی فیس میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔ پنجاب کی نگران حکومت نے نئے سال کے آغاز کے ساتھ لائسنس فیس میں ہوشربا اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے فیس میں نا صرف اضافہ کیا ہے بلکہ اضافے کے ساتھ ساتھ فیس پانچ سال کی بجائے سالانہ بنیادوں پر وصول  کرنے کا بھی کہا تھا۔

بتایا جا رہا تھا  کہ یکم جنوری 2024 سے لرننگ لائسنس کی فیس کو 60 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا جائے گا اور یہ  فیس 1 سال کیلئے ہو گی ، مزید برآں موٹر سائیکل  یا رکشے کے مالکان کو لائسنس کی فیس کی مد میں ہر سال 500 روپے ادا کرنے ہوں گے جبکہ اس سے قبل ہر  5سال کے بعد 550 روپے فیس لاگو تھی

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

5 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

6 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

6 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

7 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

7 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

7 گھنٹے ago