سموگ اور خشک موسم کے ستائے عوام کو محکمہ موسمیات نے اچھی خبر سنا دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں مری، گلیات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے تاہم صبح کے اوقات میں منگلہ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ ، لاہور، اوکاڑہ، سا ہیوال میں دھند سموگ چھا ئے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرگودھا، جوہرآباد، بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان اور گر دو نواح میں دھند بھی سموگ چھا ئے رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان بھی ہے۔
دوسری جانب محکمہ ایجوکیشن نے ہدایت کی ہے کہ سموگ کی وجہ سے پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کے طلباء اور اساتذہ ایک ماہ کے لیے ماسک کا استعمال کریں۔ لاہور شہر اس وقت فضائی آلودگی میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور ائیرکوالٹی انڈیکس خطرنک حد کی انتہا پر پہنچ چکا ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…