شامی صدر بشار الاسد کے طیارے کے حادثے میں ہلاکت کی اطلاعات
دمشق میں باغیوں کے قبضے کے بعد صدر بشار الاسد ملک سے فرار ہو گئے تھے، لیکن ان کے فرار کے دوران طیارے کے حادثے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق شامی صدر بشار الاسد کے طیارے کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے، اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ طیارہ حادثے کا شکار ہو چکا ہے۔
رائٹرز کے مطابق طیارہ شام کے ساحلی علاقے کی جانب جا رہا تھا، جو صدر کے علوی فرقے کا گڑھ ہے، لیکن اچانک اس نے یو ٹرن لیا اور پھر ریڈار سے غائب ہو گیا۔ فلائٹ ڈیٹا کے مطابق طیارہ کئی منٹ تک مخالف سمت میں پرواز کرتا رہا۔
شامی ذرائع کے مطابق یہ ممکنہ طور پر وہی طیارہ تھا جس میں بشار الاسد فرار ہو رہے تھے، تاہم رائٹرز سمیت دیگر عالمی ذرائع اس کی تصدیق نہیں کر سکے۔
اطلاعات کے مطابق، ریڈار سے غائب ہونے کے بعد طیارے کی آخری لوکیشن کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی۔ سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ طیارے کو مار گرایا گیا ہے، لیکن ان دعووں کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق بشار الاسد 8 دسمبر کی صبح فوجی حصار میں دمشق انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے اور وہاں سے نامعلوم منزل کی جانب روانہ ہوئے تھے۔
ہیپاٹائٹس بی کے علاج کے نئے طریقے کے حوصلہ افزا نتائج چینی ماہرین نے ہیپاٹائٹس بی جیسی خطرناک بیماری کے…
شاہین آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں مکمل کر لیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ…
لاہور کا سبزہ سکڑنے لگا، شہر کے گرد درختوں کا گھیرا بنانے کا منصوبہ لاہور، جو کبھی باغوں کا شہر…
آئی ایم ایف سے کتنی شرح سود پر قرضہ لیا گیا؟ حکومتی انکشافات اسلام آباد: حکومت کی قرضوں پر شرائط…
سال 2024 اپنے اختتام کے قریب ہے، اور دنیا نئے سال کے استقبال کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔ یہ…
بڑی خوشخبری،پاکستان اور برطانیہ کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی قریب کراچی:پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے اچھی…