نوکیا 3310 فون کی 22 سال بعد بھی بیٹری ختم نہ ہوئی۔یہ انکشاف ایک برطانوی شہری کی جانب سے کیا گیا جس نے کہا کہ 22 سال بعد بھی ان کا نوکیا 3310 چلتی حالت میں ملا۔برطانوی کاؤنٹی ویلز میں ایک شخص نے 22 سال کے طویل عرصے کے بعد اپنے پرانے نوکیا 3310 کو دیکھا اور یہ دیکھ کر حیران ہی رہ گیا کہ وہ اس وقت بھی چل رہا تھا۔شہری کی اپنے فون کے ساتھ تصاویر بھی وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موبائل کی بیٹری سالوں بعد بھی ایک پوائنٹ باقی تھی۔
یاد رہے کہ نوکیا 3310 کا فون اپنی بیٹری کی وجہ سے کافی مشہور رہا۔ایک وقت تھا کہ سب کے ہاتھ میں یہ فون نظر آتا تھا۔یہ بات کہی جائے تو غلط نہ ہو گا کہ کئی سال پہلے نوکیا 3310 موبائل صارفین کی اولین پسند ہوا کرتا تھا۔