سموگ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہونے والی 4 چھٹیوں کے دوران سیاحت کیلئے مری جانے والے سیاحوں کی موجیں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سموگ کے باعث شہریوں کو ایک ساتھ 4 چھٹیاں مل گئیں جس کے پیش نظر لاہور و دیگر شہروں سے سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں نے تفریحی مقامات کا رخ کیا۔ مری جانے والے خوش نصیبوں کو رواں سیزن کی پہلی برفباری دیکھنے کا شاندار موقع بھی میسر آ گیا ہے۔
ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری نے موسم کو خوشگوار کر دیا ہے، سیاح برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے مری میں مال روڈ پر نکل آئے، چائے کافی کی دکانوں پر رش لگ گیا۔ برفباری اور تیز ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
دوسری جانب سپریم کونسل آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین نعیم میر نے لاہور سمیت پنجاب کے 8 شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن پر نگران پنجاب حکومت کی کنفیوزڈ پالیسیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سموگ کے پیش نظر حکومت نے چار دن سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا اعلان کیا تھا، کمشنر لاھور سے مذاکراتی عمل کے نتیجے میں 9 اور 10 نومبر کو کاروبار کھلے رکھنے پر اتفاق ہو گیا اور ساتھ ہی 11اور 12نومبر کو مارکیٹیں بند کرنے پر بھی اتفاق ہوا تھا۔ اس حوالے سے نگران حکومت نے نوٹفکیشن جاری کردیا تھا لیکن آج بروز جمعہ 10 نومبر مارکیٹوں کو بند کرنے کے لئے پولیس نے دھاوا بول دیا ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…