راولپنڈی میں بارش ،،نالہ لئی میں پانی کی سطح مسلسل بلند ،شہریوں کومحتاط رہنے کی ہدایت
راولپنڈی:راولپنڈی میں ہونے والی بارشوں کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح میں مسلسل بلند ہونے کے باعث واسا نے پری الرٹ جاری کردیاہے اورشہریوں کوبھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے
ایم ڈی واسا نے بتایا کہ نالہ لئی کی پانی کی سطح کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے اور نالہ لئی کے اطراف کی آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ندیم کالونی اور جاوید کالونی کے مکینوں کو بھی الرٹ
کیاگیاہے۔ایم ڈی واسا کے مطابق بارشوں کے بعد نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 5 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 4 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح 12 فٹ ہوچکی ہے جس کے بعد
خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں۔ جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 50 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔واساحکام نے بتایا کہ موسلادھار بارشوں کے بعد راولپنڈی میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ واسا کی ٹیمیں نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری کی مدد سے نکاسی آب کے کام میں مصروف ہیں۔