خلاء میں ادویات بنانے کیلئے نئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی تیاری
لندن:برطانوی خلائی ایجنسی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے اندر ادویات بنانے کی آزمائش کیلئے BiologIC ٹیکنالوجیز کے ساتھ اشتراک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ BiologIC کے مطابق، خلاء کے سخت ماحول میں مضبوط، پھیلے ہوئے اور خودکار بائیو پروسیسنگ انفرا اسٹرکچر کی ضرورت ہے۔
ان کمپنیوں کا ارادہ ہے کہ وہ زمین کے نچلے مدار اور خلائی ماحول کیلئے بائیو پروسیسنگ پلیٹ فارم تیار کریں، تاکہ خلائی بائیو مینوفیکچرنگ ممکن ہو اور انسانی سرگرمیوں کو برقرار رکھا جا سکے۔ اس منصوبے میں 8 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
برطانوی خلائی ایجنسی اور BiologICایک ایسی ترتیب کیساتھ بائیو پروسیسنگ پلیٹ فارم بناناچاہتی ہے جو زمین کے نچلے مدار اور خلائی ماحول کی مائیکرو گریویٹی میں کام کر سکے گی