لاہور میں ڈینگی سر اٹھانے لگا، سرویلنس کو تیز کر دیا گیا
لاہور: 24 گھنٹے کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈینگی کے 3 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جس کے پیش نظر پنجاب بھر میں ڈینگی سرویلنس کو تیز کر دیا گیا ہے۔
لاہور شہر میں ڈینگی کے 3کنفرم کیس رپورٹ ہوئےہیں۔ دو مریضوں کا تعلق واہگہ ٹاؤن اور ایک کا تعلق داتا گنج بخش ٹاؤن سے ہے ۔
شہر کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے اس وقت 14 مریضوں کا علاج جاری ہے۔ ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کیلئے 1044 بیڈز مختص ہیں۔
انسداد ڈینگی کیلئے ضلعی انتظامیہ بھی متحرک ہو گئی ہے ،شہر میں 24 گھنٹے کے دوران 497 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے۔ جاری سال 18 ہزار 908 مقامات سے ڈینگی لاروا کو تلف کیا جا چکا۔ 20 ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ سپاٹ صرف شہر لاہور میں موجود ہیں۔