قصور: دیپالپور روڈ پر تلونڈی اسٹاپ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں ایک نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، موٹر سائیکل پر سوار جواں سال یعقوب موقع پر دم توڑ گیا جبکہ امجد اور آصف کو شدید چوٹیں آئیں۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ جاں بحق ہونے والے کی لاش بھی اسپتال پہنچا دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔