پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت 5 مارچ تک منظور کر لی۔ کیس کی سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین نے کی۔ وکیل درخواست گزار اور ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے، تاہم علی امین گنڈاپور پیش نہ ہو سکے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست گزار کی ذاتی پیشی ضروری ہے، اگلی تاریخ دی جا سکتی ہے مگر درخواست گزار کو خود عدالت آنا ہوگا۔بعدازاں عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت 5 مارچ تک منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔