محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند 28 فروری (29 شعبان) کو نظر آنے کا امکان نہیں، جس کے باعث پہلا روزہ 2 مارچ، اتوار کو ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی پیدائش 28 فروری کو 5 بجکر 45 منٹ پر ہوگی، جبکہ 29 شعبان کو بعض علاقوں میں مطلع صاف اور بعض جگہوں پر بادل چھائے رہنے کی توقع ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 13 گھنٹے 12 منٹ ہوگی، جبکہ رؤیت کے لیے چاند کی عمر کم از کم 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔
دوسری جانب، سعودی عرب میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہونے کا امکان ہے، جہاں کے ماہرین کے مطابق رمضان کا چاند 28 فروری کو نظر آ سکتا ہے۔