اسلام آباد: سپریم کورٹ کے ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (JCP) کی کارروائی نہ روکنے پر اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں ججز نے جوڈیشل کمیشن کی کارروائی روکنے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم کمیشن نے اس پر عمل نہیں کیا، جس پر دونوں احتجاجاً اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ میں آٹھ ججوں کے تقرر کے لیے جاری تھا۔ جس میں چاروں صوبوں کے پانچ پانچ سینئر ججز کے ناموں پر غور کیا جا رہا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفر جسٹس سرفراز ڈوگر کا نام بھی شامل ہے،اس کے علاوہ جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے نام بھی شامل ہیں۔