لاہور: رمضان المبارک کی آمد سے پہلے ہی گھی مافیا سرگرم ہوگیا، اور مختلف اقسام کے گھی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ درجہ اول اور درجہ دوم گھی کی قیمتوں میں 6 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا، جس کے بعد درجہ اول گھی ہول سیل میں 595 روپے فی کلو جبکہ درجہ دوم گھی ہول سیل میں 540 روپے فی کلو اور درجہ دوم کے مختلف برانڈز کی قیمت 550 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے
صدر کریانہ مرچنٹس طاہر ثقلین بٹ نے کہا ہے کہ یہ مصنوعی مہنگائی ہے، جو رمضان سے پہلے قیمتیں بڑھا کر بعد میں کمی کا ڈرامہ رچانے کا ایک حربہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی منڈی میں سویا بین اور پام آئل کی قیمتیں کم ہورہی ہیں، لیکن پاکستان میں گھی مہنگا کیا جارہا ہے، جو عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ طاہر ثقلین بٹ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ گھی بنانے والی کمپنیوں پر سخت چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے، ورنہ تاجر برادری احتجاج پر مجبور ہوگی۔
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ…
دبئی: پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف…
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے اپنے دیرینہ دوست ٹونی بیگ کے ساتھ خفیہ طور…
کراچی: پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم کے اسٹار پیسر شاہین شاہ آفریدی کے بولنگ ایکشن میں…
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں روزانہ تقریباً دو کروڑ…
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور فلم ڈاکو مہاراج میں صرف 3 منٹ کی پرفارمنس…