Categories: اہم خبریں

اسلام آباد میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلا کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں 26ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے خلاف وکلا کا احتجاج شدت اختیار کر گیا۔ وکلا ایکشن کمیٹی کے تحت ہونے والے احتجاج میں شریک وکلا سرینا چوک پہنچ گئے، جہاں پولیس سے جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے قیدیوں کی وین تعینات کر دی، جبکہ خواتین پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری بھی موجود ہے۔ حکام نے چوک کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا تاکہ وکلا ریڈ زون میں داخل نہ ہو سکیں۔ مظاہرین نے رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے انہیں پیچھے دھکیل دیا۔ ریڈ زون میں داخل نہ ہونے پر وکلا نے سری نگر ہائی وے بلاک کر دی، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کی کوشش ہے کہ وکلا کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکا جائے، جبکہ مظاہرین اپنے مطالبات پر زور دے رہے ہیں۔ کسی ممکنہ بڑے تصادم کو روکنے کے لیے اضافی پولیس اور رینجرز کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔

MYK News

Recent Posts

پاکستان میں فحش مواد تک رسائی کی روزانہ دو کروڑ کوششیں ہوتی ہیں۔ پی ٹی اے

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں روزانہ تقریباً دو کروڑ…

12 گھنٹے ago

اروشی روٹیلا نے فلم ‘ڈاکو مہاراج’ میں 3 منٹ کی پرفارمنس کے لیے کتنا معاوضہ لیا۔

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور فلم ڈاکو مہاراج میں صرف 3 منٹ کی پرفارمنس…

14 گھنٹے ago

مصطفیٰ عامر قتل کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کا ایدھی حکام کو خط

کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایدھی حکام کو خط لکھ کر ہدایت کی ہے کہ ڈی…

15 گھنٹے ago

چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے تیسرے میچ میں آج جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں کراچی کے نیشنل…

18 گھنٹے ago

دسویں جماعت کی طالبہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

بھارت کی ریاست تلنگانہ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، 10 ویں جماعت کی طالبہ اسکول جاتے ہوئے دل…

18 گھنٹے ago

مسجد نبویؐ میں گزشتہ ہفتے 50 لاکھ سے زائد زائرین کی حاضری

مدینہ منورہ: مسجد نبویؐ میں گزشتہ ہفتے 50 لاکھ 32 ہزار 169 زائرین نے حاضری دی، جن میں لاکھوں زائرین…

18 گھنٹے ago