ذرائع کے مطابق وکلا کے ممکنہ احتجاج کے باعث بس سروس میں خلل پیدا ہونے کا خطرہ تھا، جس کے پیش نظر فیض احمد فیض اسٹیشن سے سیکریٹریٹ تک میٹرو بس سروس معطل رہے گی تاہم راولپنڈی کے صدر اسٹیشن سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک بس سروس معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسلام آباد میں میٹرو بس سروس کو محدود کیا گیا ہے۔