پشاور – خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسوں اور احتجاجی سرگرمیوں پر اب تک 50 کروڑ روپے سے زائد خرچ کر دیے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے پارٹی جلسوں اور احتجاج کے دوران مختلف اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، احتجاج کے دوران ہونے والے نقصانات، جن میں جلائی گئی مشینری اور دیگر املاک شامل ہیں، ان کی ادائیگی بھی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے خود کی ہے۔
رائع کے مطابق، وزیر اعلیٰ نے کل ہونے والے صوابی جلسے کے لیے بھی پارٹی کو 50 لاکھ روپے فراہم کیے ہیں۔ اس کے علاوہ، احتجاج اور جلسوں میں شرکت کرنے والے قافلوں میں شامل سینکڑوں گاڑیوں کے کرایے بھی ادا کیے جا چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) ریجن سے ایک بڑا قافلہ، عمر امین کی قیادت میں، صوابی جلسے میں شرکت کے لیے روانہ ہوگا۔
ا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان، فراز مغل نے تصدیق کی کہ علی امین گنڈاپور نے یہ تمام اخراجات اپنی ذاتی جیب سے ادا کیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق، وزیر اعلیٰ پی ٹی آئی کی حمایت جاری رکھیں گے اور پارٹی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں روزانہ تقریباً دو کروڑ…
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور فلم ڈاکو مہاراج میں صرف 3 منٹ کی پرفارمنس…
کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایدھی حکام کو خط لکھ کر ہدایت کی ہے کہ ڈی…
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے تیسرے میچ میں آج جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں کراچی کے نیشنل…
بھارت کی ریاست تلنگانہ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، 10 ویں جماعت کی طالبہ اسکول جاتے ہوئے دل…
مدینہ منورہ: مسجد نبویؐ میں گزشتہ ہفتے 50 لاکھ 32 ہزار 169 زائرین نے حاضری دی، جن میں لاکھوں زائرین…