اسلام آباد – پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری 2024 کے انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم پارٹی کی قیادت نے واضح کیا ہے کہ کسی قسم کے انتشار یا ٹکراؤ کا ارادہ نہیں رکھا گیا۔ تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے بیان دیا کہ پارٹی کی جانب سے 8 فروری کو صرف خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں ایک جلسہ منعقد کیا جائے گا، جبکہ تحصیل اور یونین کونسل (یو سی) کی سطح پر احتجاجی سرگرمیاں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مقصد کسی قسم کی بدنظمی یا تصادم پیدا کرنا نہیں ہے بلکہ اپنا احتجاج پرامن طریقے سے ریکارڈ کرانا ہے۔
صحافیوں کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ممکنہ موقف سے متعلق سوال پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ان کا گمان یہی ہے کہ مولانا فضل الرحمان عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی اپنے اصولوں پر قائم ہے اور آئین و عدلیہ کی بالادستی کے لیے کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی ان کے اصولوں کے ساتھ چلنا چاہے، چلے، بصورتِ دیگر تحریک انصاف اکیلے ہی اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو لاہور کے تاریخی مقام مینار پاکستان پر ایک بڑے جلسے کے انعقاد کے لیے درخواست دی تھی، تاہم ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے یہ درخواست مسترد کر دی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ…
دبئی: پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف…
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے اپنے دیرینہ دوست ٹونی بیگ کے ساتھ خفیہ طور…
کراچی: پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم کے اسٹار پیسر شاہین شاہ آفریدی کے بولنگ ایکشن میں…
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں روزانہ تقریباً دو کروڑ…
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور فلم ڈاکو مہاراج میں صرف 3 منٹ کی پرفارمنس…