راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا ہے کہ پیکا ایکٹ کی ترامیم کے ذریعے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے مل کر جمہوریت کو نقصان پہنچایا اور آزادی اظہار رائے کو دبانے کی کوشش کی۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہیں پی ٹی آئی کے بانی کی جانب سے آرمی چیف کو لکھے گئے خط کے بارے میں سننے کو ملا ہے۔ لیکن انہوں نے وہ خط ابھی تک خود نہیں دیکھا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ نیت کو دیکھا جانا چاہیے۔ اور اگر یہ معاملات سلجھانے کے لیے ہے تو اسے مثبت انداز میں لینا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی ملک کے مسائل کے حل کے لیے تجاویز دے رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں۔ اس لیے ان کے خط کو مثبت اور تعمیری نقطہ نظر سے دیکھا جانا چاہیے۔ شاہ محمود قریشی نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی خلیج اور نفرت کو کم کرنے کی ضرورت ہے، اور اس وقت ایک بڑے قومی ایجنڈے پر اتفاق رائے ناگزیر ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک آزاد اور خودمختار الیکشن کمیشن پر متفق ہونا چاہیے تاکہ ملک میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات یقینی بنائے جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک مضبوط، جمہوری اور شفاف نظام کے لیے ضروری ہے کہ ہر سیاسی جماعت کو برابری کے مواقع فراہم کیے جائیں اور اظہار رائے پر کسی قسم کی قدغن نہ لگائی جائے۔ اپنی گفتگو کے آخر میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک اس وقت بحران کا شکار ہے اور اس صورتحال سے نکلنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو ایک ساتھ بیٹھنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ ایک بڑے قومی معاہدے کے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں۔
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ…
دبئی: پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف…
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے اپنے دیرینہ دوست ٹونی بیگ کے ساتھ خفیہ طور…
کراچی: پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم کے اسٹار پیسر شاہین شاہ آفریدی کے بولنگ ایکشن میں…
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں روزانہ تقریباً دو کروڑ…
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور فلم ڈاکو مہاراج میں صرف 3 منٹ کی پرفارمنس…