وزیر اعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا تنازع پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر انہوں نے کشمیری عوام کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا، جب تک کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے حقِ خودارادیت کا حصول یقینی نہیں بنا لیتے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد میں دی گئی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری جارحیت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔
حریت رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے وزیر اعظم کی کوششوں کو سراہا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کو آزاد جموں و کشمیر میں مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے جامع حکمتِ عملی ترتیب دینے کی ہدایت بھی کی۔ اس ملاقات میں وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق، وفاقی وزراء احسن اقبال، رانا تنویر حسین، انجینئر امیر مقام، عطا اللہ تارڑ، اور کشمیری رہنما غلام نبی صفی، ایڈوکیٹ پرویز، اعجاز رحمانی، سید گلشن، محمد اشرف ڈار، شاہین اقبال، مشتاق احمد، خورشید احمد خان اور راجہ خادم حسین شاہین شریک تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، رِسبیرگسکا اسکول میں یہ واقعہ منگل کی دوپہر تقریباً 11:30 بجے پیش آیا۔…
وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے ہاؤس رینٹل سیلنگ میں اضافے کی سمری وفاقی کابینہ کو…
تین ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ کیوی کھلاڑی نجی ایئر لائن…
صوبائی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 30 لاکھ مستحق خاندانوں کو…
پاکستان ریلویز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر…
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھنے کا بتایا، لیکن میں نے اب تک…