لیسکو ملازمین کے ساتھ ساتھ تمام افسران کی مفت بجلی سپلائی کی سہولت جنوری سے ختم کر دی گئی ہے۔ پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے مطابق اب صرف گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین کو مفت بجلی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اسکے برعکس گرید 17 کے افسران کو 18 ہزار روپے، گریڈ 18 کے افسران کو 44 ہزار اور گریڈ 19 کے افسران کو ماہانہ 55 ہزار روپے ملیں گے ۔
جبکہ دوسری جانب تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کی پنشن کے حوالے سے ترمیمی آرڈینینس جاری کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ملازمین کی پنشن کے حوالے سے ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے، ترمیمی آرڈینینس کے تحت کنٹریبیوشن پنشن سکیم کے تحت حکومت اور سرکاری ملازم پنشن اکاونٹ میں حصہ ڈالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ یہ رقم پنشن فنڈ میں سرکاری ملازم کی ریٹائرمنٹ تک انویسٹ کی جائے گی ، ریٹائرمنٹ پر جمع کی گئی رقم کو دوبارہ انویسٹ کر کے ماہانہ پنشن کی ادائیگی کی جائے گی ۔ بتایا جا رہا ہے کہ کنٹریبیوشن پنشن سکیم کا اطلاق آرڈیننس کی جاری کردہ تاریخ یا اس کے بعد بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین پر ہوگا۔