محکمہ موسمیات نے آئند 24 گھنٹے کے موسم کی پیشگوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ چترال،سوات،دیر،شانگلہ ،بٹگرام ،کوہستان ،مالاکنڈ،ایبٹ آباد ،مانسہرہ اور ہری پورمیں ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برف باری کا امکان ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سردرہے گاجبکہ مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برف باری کا امکان ہے، بہا ولپور ،ساہیوال ، سرگودھا، لاہور ، گوجرانوالہ، نارووال ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، سیالکوٹ ، حافظ آباد ، گجرات، منڈی بہاوالدین ، جہلم ،بھکر ،لیہ ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
لاہور میں مصنوعی بارش کے بعد سموگ میں کمی ہوئی ہے البتہ ابھی تک سموگ کا مکمل خاتمہ نہیں ہو سکا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر وسیع علاقےمیں اچھی بارش ہو جائے تو سموگ میں کمی آسکتی ہے لیکن موجودہ ٹریفک اور فیکٹریوں کے چلتے سموگ کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں ہے۔