اگلی عالمی وبا امریکہ سے شروع ہو سکتی ہے، ماہرین کا انتباہ
اسپین میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ آنے والی عالمی وبا ممکنہ طور پر امریکہ سے پھیل سکتی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق، ماہرین کا کہنا ہے کہ برڈ فلو (ایچ 5 این 1) وائرس، جو پرندوں اور دیگر جانوروں کو متاثر کرتا ہے، مسلسل تبدیل ہو رہا ہے اور امریکہ میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ان تبدیلیوں کی وجہ سے یہ وائرس مستقبل میں ایک نئی عالمی وبا کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔
یہ بیماری پرندوں اور دیگر جانوروں میں عام ہے، لیکن ابھی تک اس کے انسان سے انسان میں پھیلنے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ تاہم، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وائرس جنگلی پرندوں سے پالتو جانوروں تک منتقل ہو سکتا ہے، جو انسانوں کے لیے خطرہ بڑھا سکتا ہے۔
تحقیق سے یہ پتہ چلا ہے کہ اس وبا کے امریکہ سے پھیلنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ لیکن ماہرین اس بات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہیں کہ اس خطے سے متعلق معلومات اور تحقیق بروقت دستیاب ہیں، جو خطرے سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔
ژواں ریمن جیمینیز یونیورسٹی ہاسپٹل کے ڈاکٹر فران فرانکو نے کہا، "اگر امریکہ میں کوئی مسئلہ پیدا ہوتا ہے تو ہمیں فوراً اس کا علم ہو جائے گا۔”
یہ وائرس فی الحال انسانوں کے لیے براہ راست خطرہ نہیں ہے، لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ اگر اس میں مزید تبدیلیاں ہوئیں تو یہ انسانوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ امریکہ میں اس وائرس پر تحقیق کی جا رہی ہے، اور وہاں موجود وسائل سے ممکنہ خطرات کا وقت پر پتہ چل سکے گا۔
طلاق کے عوض کروڑوں روپے لینے کے بعد خاتون کا انکار چین میں ایک دلچسپ اور حیران کن معاملہ سامنے…
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سلمان آغا نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میں اپنی شاندار…
ٹیکس قوانین میں ترمیم، نان فائلرز جائیداد اور شیئرز خریدنے کے اہل نہیں رہیں گے اسلام آباد:قومی اسمبلی میں نان…
ندایاسر نے کن شرائط کے ساتھ اپنے شوہر کی 3 شادیوں کی اجازت دی ؟ کراچی:پاکستان کی مشہور اداکارہ اور میزبان…
بھیک دینے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں بھیک…
378 ارب روپے کے ٹیکس چوری ،حکومت کی حکمت عملی تیار، آج اہم بل پیش ہو گا اسلام آباد (مہتاب…