کیا آپ کو آنکھیں پھڑکنے کی وجہ معلوم ہے؟
لاہور:آنکھ پھڑکنا ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا سامنا تقریباً سب کو زندگی میں کبھی نہ کبھی ہوتا ہے۔ بعض اوقات یہ ایک عام بات سمجھا جاتا ہے، تاہم اس کے پیچھے مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جو ہمیں اکثر نہیں معلوم ہوتیں۔ کچھ ثقافتوں میں آنکھ پھڑکنا برے شگون کے طور پر دیکھا جاتا ہے، لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ اس کا تعلق مختلف جسمانی اور ذہنی عوامل سے ہو سکتا ہے۔
آنکھ پھڑکنے کی وجوہات:
آنکھوں میں جلن: خشک آنکھیں، تیز روشنی، یا آلودگی کے اثرات کی وجہ سے آنکھ پھڑک سکتی ہے۔
تناؤ: ذہنی دباؤ بھی اس کے پیدا ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ آپ ورزش، مراقبہ، یا گہری سانسوں کی مشقوں سے اسے کم کر سکتے ہیں۔
تھکاوٹ: نیند کی کمی کا بھی اس سے تعلق ہے۔ نیند پوری نہ ہونے کی صورت میں آنکھوں کے پھڑکنے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ آپ اپنی نیند کی عادت کو درست کریں اور جلدی سوئیں۔
کیفین، الکوحل، اور نیکوٹین: کیفین، الکوحل، یا نیکوٹین کا زیادہ استعمال آنکھ پھڑکنے کے عوامل میں شامل ہو سکتا ہے۔ ان اجزاء کی حد سے زیادہ مقدار کے باعث یہ مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔
ادویات: کچھ ادویات خاص طور پر درد شقیقہ کی دوائیں بھی آنکھ پھڑکنے کا سبب بن سکتی ہیں۔
عام طور پر آنکھ پھڑکنا ایک عارضی مسئلہ ہوتا ہے اور کچھ وقت بعد خود ہی ٹھیک ہو جاتا ہے۔ لیکن بعض حالات میں یہ مسئلہ سنگین بھی ہو سکتا ہے، جیسے جب آنکھ پھڑکنا معمول سے زیادہ دیر تک جاری رہے، بہت زیادہ تکلیف ہو یا دیگر علامات جیسے پلکوں کا غیر ارادی طور پر بند ہونا بھی ظاہر ہوں۔ ایسی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔